ہلال جعفری کی 18 ویں برسی کل منائی جائے گی

پیر 14 اکتوبر 2019 15:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) نامور نعت گو شاعر ہلال جعفری کی18ویں برسی کل (منگل) منائی جائے گی۔ ہلال جعفری کا اصل نام سید اشرف علی جعفری تھا۔1916ء میں بھارت کے علاقے ریواڑی میں پیدا ہوئے۔ 1955ء میں منشی فاضل کی سند حاصل کی۔

(جاری ہے)

ہلال جعفری قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے ملتان آگئے۔ انہوںنے سرکاری ڈپو اپنے نام کروایا اور فارمیسی کا کام بھی شروع کیا۔ نعت کے فروغ کے لیے بزم حسان قائم کی جس کے زیراہتمام نعتیہ مشاعرے کروائے۔ ان کی5 نعتیہ مجموعے شائع ہوئے۔ ان کا انتقال15اکتوبر 2001ء کو اسلام آباد میں ہوا اور وہیں سپردخاک کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں