ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی۔ تین دکاندار تین دن کیلئے جیل بھیج دیئے گئے

جمعہ 15 نومبر 2019 19:28

ملتان ۔15 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) سپیشل پرائس مجسٹریٹس نے جمعہ کے روز گرا ں فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی اورٹال فری نمبرپر شکایت کے نتیجے میں آپریشن کیا گیا۔تین گراں فروش دھر لئے گئے۔کارروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور نے شہر کے مختلف علاقوں میں کی۔دو دوکاندار آٹا اور ایک گوشت حکومت کے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کر رہے تھے۔

تینوں دوکانداروں کو تین دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے گرا ں فروشوں پر 17 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔پرائس مجسٹریٹ و ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد یونس وینس نے طوفانی پرائس چیکنگ کی اورایک ہی روزمیں 211 دوکانوں پر قیمتوں کی پڑتال کر ڈالی۔پرائس چیکنگ گلگشت،گردیزی مارکیٹ اور گول باغ کے ایریا میں کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفئیر نے 9 گرنفروشوں پر 62 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔

اسی پرائس مجسٹریٹ نعیم چنگیزی نے بدھلہ روڈ پر واقع دوکانوں کا وزٹ کیا اور31دوکانیں چیک کیں، 7 گرا ں فروشوں کو 4 ہزار جرمانہ کر دیا۔اسی طرح پرائس مجسٹریٹ وڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی عمران کی عوامی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مہنگے داموں فروٹ اور سبزی فروخت کرنیوالوں پر 18 ہزار روپے حرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد عابدہ فرید نے بھی مین بازار شجاع آباد اور عبداللہ چوک کے ایریا میں قیمتیں چیک کیں اورگرا ں فروشوں پر جر مانے عائد کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں