فورٹ منروواٹرسپلائی سکیم میں خوردبردکے الزام میں 3ایکسیئن سمیت 8ملزمان کی گرفتاری کاحکم

جمعرات 20 فروری 2020 23:59

ملتان ۔20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے فورٹ منرو واٹر سپلائی سکیم میں کروڑوں روپے کی خورد برد کرنے کے مقدمہ میں ملوث 3 ایکسیئن ، دو ایس ڈی او سمیت 8 ملزمان کی فوری طور پر گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان مبینہ خورد برد کا مقدمہ نمبر 10/19 درج کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان نے فورٹ منرو واٹر سپلائی سکیم 2015 میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی۔

(جاری ہے)

ملزمان میں محکمہ ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایکسیئنز جاوید شکیل،رفعت باقر گردیزی، ملک نواز، ایس ڈی اوز غلام شبیر، ملک اختر حسین، سب انجینئرز عبد الحمید کھوسہ، اعجاز احمد لغاری اور ٹھیکیدار امان اللّٰہ لغاری شامل ہیں۔ ملزمان نے قومی خزانے کو ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔ جس پر محکمہ اینٹی کرپشن ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد امیر نے تفتیش کی۔جبکہ فاضل عدالت میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ذوالفقار علی سدھو نے ڈپٹی پراسیکیوشن میاں محمد بلال کے ساتھ ملکر مضبوط دلائل پیش کیے۔ دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے فاضل عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں