عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی جاری رکھنا ناگزیر ہے، ڈاکٹر ارشاد احمد

بدھ 8 دسمبر 2021 17:51

ملتان ۔8دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 08 دسمبر2021ء) :کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے  کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی جاری رکھنا ناگزیر ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی  کے  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔کمشنر ملتان نے کہا کہ اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں استحکام قائم رکھا جائے تاکہ اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس منڈیوں، مارکیٹوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھیں کیونکہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی جاری رکھنا ناگزیر ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے میں ڈویژن میں گرانفروشوں کیخلاف 14ہزار90 چھاپے مارے گئے۔87گرانفروش گرفتار، 24 ایف آئی آر درج کراکے 26لاکھ12 سو روپے جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں354 فئیر پرائس شاپس،14 کسان پلیٹ فارم، 29سہولت بازار ،7کریانہ ہول سیل پوائنٹس،61ڈی سی کاونٹرز اور 15 پھل سبزی ہول سیل پوائنٹس فعال ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں، متعلقہ افسران، اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں