عیدالاضحی پر گرینڈ صفائی کی تیاریاں مکمل۔16ہزار ٹن الائشیں ٹھکانے لگانے کاہدف مقرر

ہفتہ 2 جولائی 2022 14:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2022ء) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحی پر گرینڈ صفائی کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔عید قرباں کے تینوں ایام میں شہر سے جانوروں کی16000 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔گزشتہ عید پر 13883ٹن آلائشیں تلف کی گئیں تھیں۔عید صفائی آپریشن میں 2500 سے زائد کمپنی ورکرز حصہ لیں گے۔ان خیالات کااظہار ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ویڈیو لنک پر بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ عید آپریشن کے لئے مجموعی طور722 گاڑیاں رینٹ پر حاصل کی جارہی ہیں۔عید کے پہلے دن کے لئے264 گاڑیاں رینٹ پر حاصل کی جائیں گی جبکہ عید کے دوسرے دن کے لئے 264 گاڑیاں اور تیسرے دن کے لئے194 گاڑیاں کرائے پر حاصل کی جائیں گی۔ محمد فاروق ڈوگر نے بتایا کہ آلائشیں ٹھکانے لگانے بارے عوام کی آگاہی کے لئے15 کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ آلائشیں اکٹھی کرنے کے لئے شہر میں16 عارضی پوائنٹس قائم کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ شہرمیں 16 اجتماعی قربان گاہوں کے لئے بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں