سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مختلف علاقوں کا دورہ ، صفائی مہم کا جائزہ لیا

منگل 23 اپریل 2024 13:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایم ڈبلیو ایم سی) کا بارش کے بعد صفائی آپریشن جاری ہے۔ اس ضمن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایم ڈبلیو ایم سی) شاہد یعقوب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی مہم کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عملے کو نشیبی علاقوں میں فوری صفائی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل میں ملتان کو زیرو ویسٹ کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بازاروں اور رہائشی علاقوں میں نئے کنٹینرز اور کوڑے دان نصب کرنے سے سہولیات کی فراہمی میں اضافہ ہوا،شہری صفائی کے لئے کنٹرول روم نمبر 1139 پر شکایت درج کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں