عوام کو سستی روٹی کی فراہمی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنرملتان

منگل 23 اپریل 2024 22:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن (ر)رضوان قدیرنے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام کو سستی روٹی کی فراہمی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہریوں کی آگاہی کے لیے ہوٹلوں اور تندوروں پر خصوصی آگاہی بینرز بھی نصب کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رضوان قدیر نے بتایا کہ روٹی کے علاوہ دیگر اشیاءخوردونوش کی سستے داموں فراہمی کے لئے سبزی اور غلہ منڈیوں کی سخت مانیٹرنگ اور عام مارکیٹ تک ترسیل کی بھی کڑی انسپکشن کی جا رہی ہے تاکہ عام طبقے کو براہ راست ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو حکم دیا کہ روزانہ کی بنیاد پر شہر بھر میں چیکنگ کر کے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔ دریں اثناء پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں سستی روٹی کے ریٹس کی چیکنگ کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن کیا ۔ سستی روٹی کے ریٹس کی خلاف ورزی پر دکانداروں اور تندور مالکان کو بھاری جرمانہ بھی عائد کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں