پی او سٹاف کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 210 مجرمان گرفتار

بدھ 24 اپریل 2024 20:48

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) پی او سٹاف نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ دو ماہ کے دوران 210 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد نے اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے پر پی او سٹاف کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

(جاری ہے)

تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں انچارج پی او سٹاف سب انسپکٹر قرۃ العین، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بشیر احمد، ہیڈ کانسٹیبل محمد امتیاز اور محمد عمران شامل ہیں۔ گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں 37 سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری بھی شامل ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جرائم بڑھنے کی بڑی وجہ مجرمان اور اشتہاریوں کا آزاد گھومنا ہے۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کے خاتمے کے لیےایسی کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائےتاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں