ملتان ،ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 307افراد کوریسکیو کیا

جمعرات 25 اپریل 2024 17:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ریسکیو 1122 ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع ملتان میں 328ایمرجنسیزمیں مجموعی طور پر307 افراد کوریسکیوکیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملتان شہر میں317، شجاع آباد میں 9 اور جلال پور پیر والا میں2ایمرجینسیز پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد78ہے جو ملتان شہر میں 76 اور شجاع آباد میں 2حادثات پیش آئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھرمیں 208میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہرمیں198،شجاع آباد میں7اورجلال پورپیروالامیں3میڈیکل ایمرجینسیزاٹینڈ کی گئیں جبکہ 8 کرائم اور22متفرق ایمرجینسیز پرریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 307افراد کو ریسکیو کیا گیا جن میں ملتان شہر میں 296،شجاع آباد میں 7 اور جلال پور پیر والا میں 4افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں