آر پی او ملتان کی زیر تعمیر تھانہ جات کو جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

جمعہ 26 اپریل 2024 18:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے زیر تعمیر تھانہ جات کو جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرایے کی عمارتوں میں قائم تھانوں کو محکمہ کی ذاتی عمارتوں میں جلد شفٹ کیا جائے گا۔ترجمان پولیس کے مطابق آر پی او نے جمعہ کے روزضلع ملتان کے زیرتعمیر تھانہ جات تھا نہ قادر پوراں ،تھانہ نیو ملتان ،تھانہ شاہ شمس کی سائٹ کا وزٹ کیا اور وہاں تعمیراتی سرگر میوں کا جائزہ لیا۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نمرین منیر سمیت بلڈنگ افسران بھی ہمراہ تھے۔ آ ر پی او کو زیر تعمیر تھانوں بارے تفصیل سے بریف کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ حکو مت پنجاب کی خواہش ہے کہ جو تھانہ جات کرایے کی بلڈنگ میں قائم ہیں ،جن پر ہر ماہ لاکھوں روپے کرایے کی مد میں چلا جاتا ہے ، ملتان ریجن میں کرایے کی عمارتوں میں قائم تھانوں کو جلد ان کی اپنی بلڈ نگ میں شفٹنگ کیلئے ان تھانوں کی عمارتوں کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بلڈنگ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھانوں کی بلڈنگز کی تعمیر میں تیزی لائیں اور تمام کام دیئے گئے ٹائم فریم میں ہی مکمل کیا جائے تاکہ کرایے کی مد میں لاکھوں روپے کی بچت ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹریل کے استعمال میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،جس کو وقتاً فوقتاًچیک کرنا ضروری ہے، پولیس افسران کام کی نگرانی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں