ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پیر 13 مئی 2024 13:42

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ملتان میں تھانہ ممتاز آباد کے علاقے نامے والی چٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتی، راہزنی سمیت درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزمان نواز اور سلمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ممتاز آباد پولیس کو رات ساڑھے تین بجے کے قریب اطلاع موصول ہوئی کہ دو مسلح موٹر سائیکل سوار مونا گرائمر چوک پر راہگیر سے 15 ہزار روپے نقدی اور شناختی کارڈ چھین کر دنیا پور روڈ کی طرف فرار ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی اس دوران دنیا پور روڈ بائی پاس کی طرف سے دو موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔اسی دوران 2 ملزمان فرار ہو گئے جبکہ 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جن کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے گر فتار ڈاکوؤں کی شناخت محمد نوازاورسلمان سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ڈاکوؤں کوعلاج کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو سلمان ڈکیتی رابری، ریپ سمیت 22 سے زائد متعدد مقدمات جبکہ نواز 4 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں