ملتان، مبینہ پولیس مقابلہ ، زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

بدھ 15 مئی 2024 14:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ملتان تھانہ صدرشجاع آباد کے علاقہ پل مسوان کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں قتل واقدام قتلِ ،ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر متعدد مقدمات میں زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق منگل کو رات گئے تھانہ صدر شجاع آباد پولیس مقدمہ نمبر 264/21 بجرم 302/324/ 353/186/ 224/225 /427/34 میں زیرحراست ملزم شاہد عرف جنید شوٹر ولد غلام مصطفیٰ قوم میئو کو برآمدگی کے بعد واپس لے جا رہی تھی کہ مسوان پل کے قریب 125 موٹر سائیکل پر سوار3نامعلوم مسلح افراد نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کر دی جس دوران زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیاجبکہ حملہ آور نامعلوم مسلح ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

زخمی ملزم کو علاج معالجہ کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر کے اور مذکورہ وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کی گرفتاری کےلئے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں