میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول بلڈنگ کا افتتاح یوم آزادی پر کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

بدھ 15 مئی 2024 16:57

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر(ر)کیپٹن رضوان قدیر نے ترقیاتی منصوبوں کے فزیکل آڈٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور واسا ڈسپو زل کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول بلڈنگ کا یوم آزادی پر افتتاح کیا جائے گا، 2521 ملین کی کل لاگت سے7فلور ملز تعمیر کی جا رہی ہیں، 1717ملین کی لاگت سے کمانڈ سینٹر میں 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی اے اور واسا حکام نے منصوبوں کی تکمیل اور شفافیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جدید ترین کمانڈ سینٹر میں میٹرو بس کمانڈ اور کمرشل دفاتر بھی قائم ہوں گے،ماحول کو بہتر بنانے کے لیے چونگی نمبر واسا ڈسپوزل سٹیشن کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے،سیوریج نظام کی بہتری کیلئے نئی لائنیں اور سسٹم اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں