نادار طبقے کو ریلیف کی فراہمی جاری ہے ، مستحق افراد میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر ملتان

جمعرات 16 مئی 2024 17:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نادار طبقے کو ریلیف کی فراہمی جاری ہے ،اس سلسلے میں مستحق افراد میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں 50 سے زائد مرد و خواتین میں 25 ہزار فی کس کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔اس ضمن میں محکمہ سوشل ویلفیئر کو نادار افراد کی بحالی کیلئے خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔رضوان قدیر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے سپیشل پرسنز کیلئے نوکریوں سمیت مختلف اقدامات کئے ہیں ، نادار طبقے کی بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کئے جائیں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں