خواتین کے خلاف تشدد کیسز پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈپٹی کمشنرملتان

جمعرات 16 مئی 2024 17:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے خواتین کے خلاف تشدد کے کیسز پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ وومن پروٹیکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں خواتین کے خلاف تشدد کیسز کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ’’وائلنس اگینسٹ وومن ‘‘سنٹر جنوبی پنجاب کی خواتین کے تحفظ کا مثالی ادارہ ہے ، اس سنٹر نے قیام سے اب تک 12 ہزار سے زائد خواتین کو انصاف فراہم کیا۔انہوں نےکہا کہ پولیس کائونٹر،میڈیکل،ایکسرے سمیت تمام سہولیات ایک چھت تلے موجود ہیں اس سلسلے میں بچیوں میں وومن سنٹر کی افادیت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور وومن سنٹر انتظامیہ جنسی زیادتیوں کے کیسز پر خصوصی فوکس کرے۔ڈپٹی کمشنر نے تشدد سے متاثرہ خواتین کے فوری میڈیکل کیلئے لیڈی ڈاکٹرز کی تعیناتی کا حکم بھی جاری کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں