شیر شاہ انٹر چینج ملتان کے قریب ٹرالر کو آگ لگ گئی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 17 مئی 2024 21:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) شیر شاہ انٹر چینج ملتان کے قریب ٹرالر کو اچانک آگ لگ گئی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ لگنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نےجائے حادثہ پر قریبی ریسکیو ایمبولینس، فائر وہیکل اور ریسکیو ٹیمیں بھجوا دیں۔

(جاری ہے)

جنہوں نے مقامی پولیس کی موجودگی میں فوری طور پر آگ بجھانے کا عمل شروع کر کے آگ پر قابو پا لیا ۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ وہاں موجود لوگوں کے مطابق ایک 18 وہیلر ٹرالر جس پر گتہ لوڈ تھا اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سے کوئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں