چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام ملنے کا مقدمہ درج

اتوار 19 مئی 2024 18:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام ملنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو بیٹے علی موسی گیلانی سے متعلق دھمکی آمیز میسیج ملا، تھانا کینٹ میں علی موسی گیلانی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

دھمکی آمیز میسیج والے نمبر کی لوکیشن ضلع خانیوال سے ٹریس ہوئی ہے، ایس پی کینٹ طاہر مجید کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیغام میں یہ کہا گیا کہ علی موسی گیلانی لوگوں کو بہت زیادہ تنگ کر رہے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں