این اے 148 ضمنی الیکشن،ریسکیو1122 ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہا

اتوار 19 مئی 2024 20:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر ریسکیو 1122 ملتان ہائی الرٹ رہا،کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام ریسکیو اہلکار و وہیکلز تیاررہے،نیٹ ور ک بند ہونے پر متبادل نمبر زبھی عوام الناس کو فراہم کئے گئے۔اتوار کے روز ضمنی الیکشن کے موقع پر ریسکیو 1122 ملتان ہائی الرٹ رہا،ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ریسکیو سٹاف،ایمبولینسز،فائر وہیکلز،موٹر بائیکس ایمبولینسز اور اسپیشل ریسکیو وہیکلز ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے۔

(جاری ہے)

ضمنی الیکشن کے موقع پر ایمرجنسی کور پلان اینڈ آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ملتان ڈاکٹر کلیم براہ راست خود کرتے رہے۔ حساس قرار دئیے گئے پولنگ اسٹیشنز پر ریسکیو کے اضافی اہلکار ووہیکلز تعینات کیےگئے،جو کسی بھی ایمرجینسی کی صورت میں فوری مدد کے لیے تیار رہے۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم فعال رہا اورضمنی الیکشن کے ایمرجنسی کور پلان کے دوران بھی ہر ایمرجینسی کال پر ایمرجینسی سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔موبائل نیٹ ورک کا مسئلہ ہونے پر ریسکیو 1122 کی جانب سے عوام الناس کومتبادل نمبرز فراہم کئے گئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں