ملتان،تیزرفتار ڈالے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

بدھ 22 مئی 2024 16:12

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ملتان کینٹ میں گیلانی فلائی اوورپر تیزرفتار ڈالے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار30 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق بدھ کے روز گیلانی فلائی اوو پرحادثے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ریکسیو ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچی اور امدادی کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی لاش کو اٹھایا اور 15 پر کال کر کے پولیس کو بھی حادثے کی اطلاع دی۔

(جاری ہے)

حادثے میں جاں بحق موٹر سائیکل سوارکی شناخت ناصرشبیر ولدغلام شبیرکے نام سے ہوئی جس کی عمر30 سال تھی اوروہ ٹبہ سلطان پورکا رہائشی تھا۔ متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق شخص کی لاش کو پوسٹمارٹم کےلئے نشترہسپتال منتقل کیا۔عینی شاہدین کے مطابق تیزرفتارڈالے نے موٹرسائیکل کو ہٹ کیا جس سے اس پر سوار شخص موقعےپر جاں بحق ہو گیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں