لوگوں کو بروقت اور موثر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،قمرالزمان قیصرانی

بدھ 22 مئی 2024 21:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محکمہ صحت جنوبی پنجاب قمرالزماں قیصرانی نے کہا ہے کہ لوگوں کو بروقت اور موثر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےبدھ کے روز ضلع خانیوال کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بلاامتیاز صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو استعمال میں لایا جا رہا ہے۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی و فراہمی، بائیومیڈیکل مشینری کے فعال ہونے، کلینک آن وہیلز میں فراہم کردہ سہولیات، مراکز صحت پر صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری قمرالزمان قیصرانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں جہانیاں و کبیر والا اور دیہی مرکز صحت ٹھٹھہ صادق آباد کا دورہ کیا۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کے دورہ کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری قمرالزماں نے عملہ صفائی کو بروقت تنخواہیں نہ ملنے کی شکایات پر ایم ایس کو متعلقہ پلیٹ فارم سے رجوع کرنے اور ہسپتال میں جاری مرمتی و تزئین و آرائش کے کام میں میعار پر کوئی بھی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی ۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیر والا اور رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد میں انہوں نے ادویات کی دستیابی اور کلینک آن وہیلز کے معائنہ کے دوران اسٹاف کی حاضری، میڈیکل ریکارڈ کے اندراج، ادویات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں