ا* اکاؤنٹ کی تعلیم کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا‘سجاد آہیر

غ*آئی سی ایم اے کے 74 ویں چارٹرڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب

اتوار 26 مئی 2024 18:45

qملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ مینجمنٹ اینڈ اکاؤنٹنٹس ملتان برانچ کے چیئرمین محمد سجاد آہیر نے کہا ہے کہ اکاؤنٹ کی تعلیم کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا تعلیم ایک ایسا زیور ہے کہ جس کے بغیر کسی بھی قوم کا ترقی کرنا ناممکن ہے آئی سی ایم اے پاکستان نے 1951ء میں اپنے قیام کے بعد سے لاگت انتظامی اکاؤنٹنگ کے شعبے میں خود کو ایک اہم قوت کے طور پر قائم کیا اور سات دہائیوں کے دوران آئی سی ایم اے نے اپنے اعلی ترین معیارات کو فروغ دینے کے لیے وقف کیا اکاؤنٹنگ کے پیشے کے اندر دیانت داری، مہارت اور اخلاقی طرز عمل باضابطہ پہچان اور فضلیت کی طرف سفر جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آئی سی ایم اے کے 74 ویں چارٹرڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس ڈے کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جوائنٹ ڈائریکٹر ثمینہ خان کیانی نے کہا کہ آئی سی ایم اے کے ممبران جدید اکاؤنٹنگ لینڈ سکیپ کی پچیدگیوں کو نیو یگیٹ کرنے کے لیے ضروری علم اور مہارت سے لیس ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کی پاکستان کے علاوہ دیگر ترقی یافتہ 40 ممالک میں بے شمار برانچز موجود ہیں اور بین الاقوامی معیار کی تعلیم دے رہی ہیں یہاں پر اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ طلبہ کو جدید تقاضوں اور ریسرچ کر کے تعلیم دے رہے ہیں وائس چیئرمین شعیب احمد، جنرل سیکرٹری محمد یوسف صدیقی اور محمد شہباز چیئرمین سٹوڈنٹس ایڈوئزری کمیٹی نے کہا کہ ملتان اور جنوبی پنجاب کے طلباء کے لیے آئی سی ایم اے کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ یہاں کے فیکلٹی اراکین کی ایک مضبوط ٹیم ہزاروں طلبہ کی معیاری تعلیم و تربیت کر رہی ہے جو کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کی بہترین مثال ہے اس موقع پر آئی سی ایم اے سے تعلیم حاصل کر کے آج مختلف اداروں میں اعلی عہدوں پر فائز افراد نے کہا کہ ہمیں آج اپنے پروفیشنل، مہارت، دیانت دار اخلاقی طرز عمل اور اعلی معیار پر فخر ہے جو کہ صرف آئی سی ایم اے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ہم نے یہاں سے تعلیم حاصل کی جس پر ہمیں ناز ہی. تقریب سے محمد رفیق،شہزاد احمد بھٹی،نعیم احمد،محمد صابر بھٹی،رانا عابد،رانا اکبر،عمر اعوان دیگر نے بھی خطاب کیا آخر میں کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کو یادگاری شیلڈز اور اسناد دی گئی�

(جاری ہے)

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں