تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) ملتان میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو1122 کے مطابق افسوسناک حادثہ مہندی پور چوک کے قریب پیش آیا۔جس میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 34 سالہ شکیل ولد شاہد کریم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو اور متعلقہ پولیس ٹیم نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ کر امدادی اور قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کرتے ہوئے پیچھے سے ٹکر ماری،جس سے موٹر سائیکل سوار شکیل نیچے گرا اور ڈیوائڈر میں سر لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں