مصورانہ خطاطی کے ماہرعلی اعجاز نظامی کوہم سے بچھڑے چاربرس بیت گئے

بدھ 8 مارچ 2023 21:34

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2023ء) ملتان میں مصورانہ خطاطی کورائج کرنے والے نامور خطاط اور مصور علی اعجاز نظامی کو ہم سے بچھڑے چاربرس بیت گئے۔ ان کا 8مارچ2019ءکو ملتان میں انتقا ل ہواتھا۔علی اعجاز نظامی13 اگست 1952کو پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آرٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے مختلف اخبارات میں بھی کام کیا اور پین ورک میں ان کے ڈیزائن کئے ہوئے خاص ایڈیشن بہت مقبول ہوئے۔ وہ پین ورک اور آئل پینٹنگ سمیت مصوری کے تمام رموز پر مہارت رکھتے تھے۔ انہوں نے قرآنی خطاطی کے علاوہ اسمائے ربانی اور اسمائے محمد کی بھی منفرد انداز میں مصورانہ خطاطی کی۔ملتان کی عمارتوں اور گلی کوچوں کی تصاویر پر مشتمل ایک سیریز بھی ان کی آرٹ گیلری کا حصہ تھی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں