پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی 54 ویں سالگرہ (کل) منائی جائے گی

ہفتہ 2 مارچ 2024 15:27

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی 54 ویں سالگرہ (کل) منائی جائے گی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی54ویں سالگرہ (کل) 3 مارچ کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انضمام الحق 3 مارچ 1970ء کو جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں پیدا ہوئے ان کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے ہیںان کو انضی کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔دنیائے کرکٹ میں انضمام الحق جاوید میانداد کے بعد پاکستان کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔انضمام الحق نے اپنا پہلا ون ڈے میچ22نومبر 1991ء کو ویسٹ انڈیز کے خلاف لاہور میں کھیلا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں