امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد کمی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ ملکی سٹاک مارکیٹ میں کمی اور چین کی کمزور اقتصادی ڈیٹا رپورٹ کے باعث عالمی طلب میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے فروری کے لیے وقفے کے بعد سودے 1.16 ڈالر (1.9 فیصد) کم ہوکر 60.29 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.24 ڈالر (2.4 فیصد) کمی کے ساتھ 51.34 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں