مری، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں بارش اور برف باری ،ْسردی بڑھ گئی

برف باری کے باعث ضلع استورکے علاقہ درہ برزل میں ٹریفک معطل ہوگئی

منگل 30 جنوری 2018 13:53

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) ملکہ کوہسار مری، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہوگیا ہے ،ْ بابوسر ،تانگیر ،ضلع نگر کی وادی ہوپر اور وادی ہسپر میں ہونیوالی برف باری سے سردی بڑھ گئی ہے ،ْبرف باری کے باعث ضلع استورکے علاقہ درہ برزل میں ٹریفک معطل ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

اٴْدھر آزادکشمیر کے ضلع باغ ، کوٹلی سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش جبکہ پہاڑوں پربرف باری نے ایک بار پھر سردی کی شدت بڑھادی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں