واشنگٹن ،ْامریکی کانگریس نے 700 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا

سینیٹ اور ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل کو امریکی صدر ٹرمپ کی منظوری درکار ہوگی

ہفتہ 18 نومبر 2017 14:31

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) امریکی کانگریس نے 700 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس نے آئندہ برس کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی ہے، سینیٹ اور ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل کو امریکی صدر ٹرمپ کی منظوری درکار ہوگی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حتمی منظوری کے لیے بل کو امریکی صدر ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیج دیا گیا ہے، بجٹ میں صدر ٹرمپ کی ابتدائی تجاویز سے 26 بلین ڈالر سے زائد کی مختلف دفاعی ضروریات کو شامل کیا گیا ہے ،ْسابق امریکی صدر اوباما کے منظور شدہ آخری دفاعی بجٹ کے مقابلے میں اس مرتبہ اس بجٹ کا حجم 15 فیصد زائد ہے۔

بجٹ کے تحت 626 ارب ڈالر دفاعی ضروریات کے لیے جب کہ بیرون امریکا دفاعی اخراجات کے لیے 66 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں