کورونا کی ویکسین رواں سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی‘ڈاکٹر انتھونی

ویکسین کی تیاری میں اہم پیشرفت ، امریکہ کے وبائی امراض کے سربراہ نے خوشخبری سنادی

جمعہ 29 مئی 2020 10:25

کورونا کی ویکسین رواں سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی‘ڈاکٹر انتھونی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فوسی نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا کی ویکسین رواں سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر انتھونی فوسی نے کہا کہ اگر تمام چیزیں ٹھیک طریقے سے چلتی رہیں تو وی امکان ہے کہ رواں سال کے آخر تک نومبر یا دسمبر میں کورونا کی ویکسین تیار ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کے ٹرائل جاری ہیں جس کا مطلب ہے کہ ریسرچز نے پچھلے نتائج دیکھتے ہوئے اگلا قدم اٹھالیا ہے جو کہ چند مہینوں پر محیط ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر فوسی نے کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کو رد نہیں کیا اور امکان ظاہر کیا کہ کورونا کی ایک اور لہر بھی آسکتی ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں