13سال قبل میں نیٹونے یوکرین اورجارجیاکورکنیت دینے کا جھوٹا وعدہ کرنے کا دعویٰ

اتوار 22 مئی 2022 18:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ 2008 میں نیٹو نے یوکرین اور جارجیا سے جھوٹا وعدہ کیا تھا کہ وہ نیٹو کے رکن ممالک بنیں گے،تاہم اس کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی تھی لیکن اس کے بعد اپنے وعدے کو پورا کرنے کے لیے نیٹو نے کوئی خاص کام نہیں کیاہے،میڈیار رپورٹس کے مطابق امریکی اخبار میں ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سال دو ہزار آٹھ میں نیٹو نے یوکرین اور جارجیا سے وعدہ کیا تھا کہ وہ نیٹو کے رکن ممالک بنیں گے،تاہم اس کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی تھی لیکن اس کے بعد اپنے وعدے کو پورا کرنے کے لیے نیٹو نے کوئی خاص کام نہیں کیا۔

(جاری ہے)

باوجود یہ کہ امریکہ وقتاً فوقتاً ، نیٹو میں یوکرین کی شمولیت کی حمایت کے لیے روس کو اشتعال دلاتا رہا تاہم اس معاملے میں امریکہ کوئی خاص پرجوش نہیں۔ ادھر بعض مغربی عہدے داروں کو یہ بھی خدشہ ہے کہ یوکرین ،نیٹو میں شرکت کے لیے نیٹو ممالک کے اجتماعی دفاع میں اپنا حصہ ڈالنے کے معیار پر پورا نہیں اتر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں