ترک صدر کا وائٹ ہاؤس میں خیرمقدم، شام میں جنگ بندی جاری ہے، ٹرمپ

کردوں سے بھی بات چیت کی ہے اور وہ بظاہر مطمئن لگ رہے ہیں،امریکی صدرکی طیب ایردوآن سے ملاقات

جمعرات 14 نومبر 2019 11:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی بڑے اچھے طریقے سے جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے یہ بات ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے باضابطہ ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے انھوں نے صدر ایردوآن کا وائٹ ہاؤس پہنچنے پر پٴْرتپاک خیر مقدم کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات استوار ہیں۔ ان کی انتظامیہ نے کردوں سے بھی بات چیت کی ہے اور وہ بظاہر مطمئن لگ رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ وہ صدر ایردوآن سے ترکی کے روس سے میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے معاملے اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں