امریکی حکومت نے روس کے ایک سرکاری تحقیقی ادارے پر پابندیاں عائد کر دیں

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 15:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) امریکی حکومت نے روس کے ایک سرکاری تحقیقی ادارے پر پابندیاں عائد کر دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریسرچ انسٹیٹیوٹ فار کیمسٹری اینڈ مکینکس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ سعودی آئل ریفائنری مڈل ایسٹرن پیٹرو کیمیکلز پر تین برس قبل ہونے والے سائبر حملے میں اسی ادارے کا تیار کردہ ساز و سامان استعمال ہوا تھا۔

(جاری ہے)

روسی ادارے پر پابندی امریکی محکمہ خزانہ نے عائد کی۔ نتیجتا یہ کمپنی اب کسی بھی امریکی شہری کے ساتھ کاروبار نہیں کر پائے گی اور کمپنی سے جڑنے والے غیر امریکی شہریوں کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں