امریکی فوج اپنے ہی شہریوں کی جاسوسی میں ملوث نکلی

ا پنے شہریوں کا موبائل ڈیٹا بغیر اجازت کے جمع کرنے میں ملوث ہیں،امریکی ایجنسی کا اعتراف

اتوار 24 جنوری 2021 13:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) امریکی فوج اپنے ہی شہریوں کی جاسوسی میں ملوث نکلی۔ سرچ وارنٹ کے بغیر ہی امریکی شہریوں کے موبائل فون کا ڈیٹا اور ان کے مقام کی معلومات اکھٹی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایجنسی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کا موبائل ڈیٹا بغیر اجازت کے جمع کرنے میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

ڈیٹا بروکرز انہیں مختلف سائٹس کے ذریعے اکھٹا کر کے فروخت کر دیتے ہیں۔امریکی ایجنسی نے کہا انہوں نے گزشتہ ڈھائی سالوں میں شہریوں کا ڈیٹا مختلف تحقیقات کے دوران استعمال کیا۔ پینٹا گون نے سینیٹ کو لکھے گئے اپنے ایک خط میں بغیر اجازت شہریوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کا اعتراف کر لیا۔دوسری جانب ڈیموکریٹس نے پرائیویسی قوانین کو مزید سخت کرنے کا اعلان کر دیا۔واضح رہے کہ فون کمپنیوں کو اپنے صارفین کے بارے میں مقام کا ڈیٹا حوالے کرنے پر مجبور کرنے سے قبل حکومت سے وارنٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں