امریکہ میں مسلمان طالبعلم سے نفرت انگیز رویئے پر استاد معطل

استاد کے نفرت انگیز جملے پر قریب کھڑے کچھ لوگوں نے قہقے لگائے، طالب علم کی شکایت پر استاد معطل

بدھ 27 اکتوبر 2021 14:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) امریکی ریاست نیوجرسی میں استاد کو مسلمان طالب علم سے نفرت انگیز رویہ مہنگا پڑ گیا، اسکول انتظامیہ نے ٹیچر کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نیوجرسی ہائی اسکول کے ایک مسلم طالب نے اسائنٹمنٹ سے متعلق پوچھا، جوب میں ٹیچر نے کہ ہم دہشت گردوں سے با ت نہیں کرتے، ،تم اسائنمٹ گھر میں مکمل کر سکتے ہو۔استاد کے نفرت انگیز جملے پر قریب کھڑے کچھ لوگوں نے قہقے لگائے، طالب علم کی شکایت پر استاد کو معطل کردیا گیا، اس سے قبل ایک ٹیچر نیمسلم طالبہ کا حجاب کھینچ کر اتار دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں