امریکی ریاست اوہایو میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

کولمبس سٹی کے نواح میں رونما ہونے والے واقعے کے ایک زخمی کی حالت تشویشناک

اتوار 19 مئی 2024 12:45

اوہایو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) امریکی ریاست اوہایو میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ صبح کے تین بجے کولمبس سٹی سے متصل قصبے اٹالین ولیج میں ہوئی۔ فائرنگ کی زد میں آنے والے دو افراد نے موقع ہی پر دم توڑ دیا۔ تیسرے نے اسپتال میں دم توڑا۔اسپتال میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ملزمان کی تلاش میں ڈرونز سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں