مریدکے‘پولیس مقابلہ فیکٹری منیجر سے کیش لوٹنے والے دو ڈاکو ئو ں گرفتار

بدھ 8 دسمبر 2021 14:47

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) جی ٹی روڈ پر دن دیہاڑے پولیس مقابلہ فیکٹری منیجر سے کیش لوٹنے والے دو ڈاکو ئو ں کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔بتایا گیاہے کہ مریدکے جی ٹی روڈ کی ایک فیکٹری کا منیجر مقامی بینک سے چار لاکھ روپے کی نقدی لیکر نکلا کہ اوراسے تین موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکو لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ گشت کرتی مریدکے سٹی اور صدر پولیس کی ٹیم نے ڈاکوئوں کا پیچھا شروع کردیا ،آگے کھوڑی پیٹرولنگ پولیس نے روکنا چاہا تو ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ میں نالہ ڈیک کے قریب دو ڈاکو پکڑے گئے جبکہ ایک ڈاکو فرار ہوگیا ۔پولیس کے مطابق ایک ڈاکو چک جھمرہ فیصل آباد اور دوسرا اونچا پنڈ نارنگ منڈی کا رہائشی ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں