مری شہر میں رمضان سستا بازار میں عوام کی سہولت کے لئے روز مرہ کی تمام اشیاء خوردونوش ارزاں نرخوں پر فروخت کی جاری

بدھ 27 اپریل 2022 15:57

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2022ء) حکومت پنجاب کی جانب سے مری شہر میں رمضان سستا بازار میں عوام کی سہولت کے لئے روز مرہ کی تمام اشیاء خوردونوش ارزاں نرخوں پر فروخت کی جاری ہے انتظامیہ چیک اینڈ بیلنس کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر سستابازار کو مانیٹر کر رھی ھے اس قائم رمضان سستا بازار میں زیادہ تر سٹال ہر قسم کی سبزی وفروٹ کے لگائے گئے ہیں اسی طرح بازار میں روز مرہ کی دیگر اشیاء خوردونوش میں چینی چاول دالیں ہر قسم کے مصالحہ جات کجھور کولڈ ڈرنکس چکن تمام شربت کے علاوہ لاتعداد اشیا شامل ہیں رمضا ن سستا قائم بازار میں شہریوں کے علاوہ مضافات سے بھی عوام خریدو فروخت کر رہے ہیں خریدوفروخت میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں