مری میں غیر قانو نی تعمیرات عروج پر مافیا نے میونسپل کارپوریشن کی تعمیرات کے قانون کی دھجیاں اُڑ کر رکھ دیں

مری میں غیر قانونی تعمیرات پر گزشتہ دس سال سے پابندی عا ئد ہے لیکن میونسپل کارپویشن کے اہلکاروں اور ذمہ دار افسران کی ملی بھگت اورسابقہ دور حکومت کے سیاسی آقائوں کے ایماء پر جاری رکھی ہوئی ہیں، جس سے مری کا حسن ماندہ پڑتا جارہا ہے

اتوار 23 ستمبر 2018 20:31

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) مری میں غیر قانو نی تعمیرات اپنے عروج پر تعمیرات مافیا نے میونسپل کارپوریشن مری میں تعمیرات کے قانون کی دھجیاں اُڑ کر رکھ دی ہیں جبکہ مری میں غیر قانونی تعمیرات پر گزشتہ دس سال سے پابندی عاہد ہے لیکن میونسپل کارپویشن کے اہلکاروں اور ذمہ دار افسران کی ملی بھگت اورسابقہ دور حکومت کے سیاسی آقائوں کے ایماء پر جاری رکھی ہوئی ہیں جس کے باعث مری کا حسن ماندہ پڑتا جارہا ہے شاہد یہی وجہ ہے مری کا موسم راولپنڈی جیسا ہو کر رہ گیا تعمیرات مافیا کو لگام دالنے میں میونسپل کارپوریشن مری انفورسمنٹ کا عملہ اور اے سی مری بُری طرح ناکام ہیں جس کی بڑی وجہ میونسپل کارپوریشن مری میں موجود سرکاری ملازموں کاٹھیکدار مافیا ہے جو مال پانی لے کر خود تعمیرات کروانے میں مصروف ہے مری ایک سیاحتی ہل اسٹیشن جہاں ملک بھر سے سیاح سیر وتفری اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں لیکن مری کے حسن کو برقرار رکھنے میں میونسپل کارپوریشن مری بُری طرح ناکام رہی ہے جس کے باعث تعمیرات مافیاء نے مری کے قدرتی حسن کو انتہائی بے دری تباہ کرتے ہوئے تبدیلی کی دعویدار حکومت میں تعمیرات کا سلسلہ دیدہ دلیری سے جاری رکھا ہوا ہے اور یو ں محسوس ہو تا ہے مری میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے تعمیرات مافیا نے تعمیرات کا سلسلہ ٹی ایم اے مری کے سرکاری ملازمین کے ساتھ ملکر جاری رکھا ہوا جو مال پانی لے کر مری میں تعمیرات کرنے میں مصروف ہیں جسکی وجہ سے مری شہر سمیت مری کے گرد نواح میں موٹر ایجنسی ۔

(جاری ہے)

سنی بینک لوہر جھیکا گلی روڈ مری امپرومنٹ ٹرسٹ ،اًپر جھیکا گلی روڈ، نیومری ،جی ٹی روڈ ،موٹروئے ایکسپریس وئے کشمیر بازار ابیٹ آباد ایوبیہ روڈ باڑیاں کے علاقوں میں تعمیرات کاسلسلہ اپنے عروج پر ہے مری کے سیاسی سماجی حلقوں سمیت مری آنے والے سیاحوں میں تشویش پائی جاتی ہے اگر تعمیرات کا یہی سلسلہ جاری رہا اور میونسپل کارپویشن سمیت اعلیٰ حکام نے نوٹس نہ لیا تو آنے والے دنوں میں مری کا بچاکچا حسن بھی ختم ہو کر رہ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں