مری میں جرائم پیشہ افراد منشیات وشراب سے خطے کے ماحول کو متاثر کررہے ہیں، قاری سیف اللہ سیفی

منگل 25 فروری 2020 19:01

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) مری میں شراب ومنشیات برآمدگی کے بڑھتے واقعات تشویش ناک ہیں، جرائم پیشہ افراد منشیات وشراب سے خطے کے ماحول کو متاثر کررہے ہیں، ملوث افراد اور ہوٹلز کے خلاف سخت قانونی اقدامات اٹھاتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امیر جے یو آئی تحصیل مری مولانا قاری سیف اللہ سیفی ،قاری محمدسعید عباسی ،قاری راشدنواز عباسی ،مولانا اسماعیل عباسی ،مفتی عبداللہ عباسی ،قاری طالب الرحمن حدوٹی ،مولانا فرید احمد عباسی ،قاری نوید احمد عباسی ،مولانا ظفرالاسلام سیفی ،مولانا عامر عباسی اور مفتی عزیز الرحمن عباسی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ منشیات وشراب سے مری کے ماحول کو کچھ افراد وہوٹلز کی جانب سے پراگندہ کرنے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے چند چھوٹے مجرموں پر ہاتھ ڈال کر بڑے عناصر کو تحفظ دینے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں