مری کے اہم مقامات پر جراثیم کش کلورین ملے پانی کا سپرے جاری

ہفتہ 23 مئی 2020 18:22

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری ممکنہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت ریسکیو 1122 مری کی جانب سے مری کے اہم مقامات پر جراثیم کش کلورین ملے پانی کا سپرے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے دن مری کے اہم پبلک مقامات اور مری کی اہم شاہراہیں اور چوکوں جنرل بس سٹینڈ،سنی بنک چوک،ویو فورتھ چوک اور مال روڈ شامل ہیں پر ریسکیو1122 مری کے اہلکاروں نے جراثیم کش کلورین سپرے کیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں