شوہرکی طرف سے طلاق بھیجنے پر زہرکھانے والی خاتون زینب بھی بیٹیوں کے بعد چل بسی

ہفتہ 18 مئی 2024 21:12

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) جی ٹی روڈ کی آبادی پیپلز کالونی میں شوہر کی طرف سے طلاق بھیجنے پر دو بیٹیوں سمیت زہر کھانے والی خاتون زینب بھی بیٹیوں کے بعد چل بسی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زینب بی بی کا شوہر عاصم اچانک بیوی بچوں کو چھوڑ کر دبئی چلاگیا جہاں سے اس نے بیوی زینب کو طلاق بھیج دی جس سے دلبرداشتہ ہوکر زینب نے اپنی چودہ سالہ بیٹی ایمان اور بارہ سالہ بیٹی ابیہا سمیت زہر کھا لیا جسکی وجہ سے ایمان اور ابیہا جاں بحق ہوگئیں ۔ چوبیس گھنٹے علاج کے بعد زینب بی بی بھی چل بسی ۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد زینب بی بی کی لاش بھی ورثا کے حوالے کردی جسے گزشتہ روز بیٹیوں کیساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں