گورنمنٹ ہائی سکول ملوٹ کا رزلٹ 70 فیصد رہا جس کا کریڈٹ پرنسپل سردار محمد اشفاق خان کو جاتا ہے‘ والدین

بدھ 29 جولائی 2015 13:20

بیس بگلہ+ملوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)گورنمنٹ ہائی سکول ملوٹ کا میٹرک کا رزلٹ امسال 70 فیصد رہا جس کا کریڈٹ طلباء کے والدین نے انٹر کالج ملوٹ کے پرنسپل سردار محمد اشفاق خان کو دیا ہے-پرنسپل انٹرکالج ملوٹ سردار محمد اشفاق خان جنہیں تقریباًایک سال قبل اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ مجھ سے جس قدر کوشش ہو سکی میں تعلیمی ماحول کو بہتر کرنے اوربہتر رزلٹ دینے کی کوشش کروں گا -انہوں نے اپنے اس عزم کا اظہار اساتذہ اور پروفیسر صاحبان سے کیا تھا اور وہ مسلسل اساتذہ اور طلباء کو گائیڈ کرتے رہے -پرنسپل کا عہدہ سنبھالتے ہی سردار محمد اشفاق خان نے اساتدہ کو تنبیہ کی تھی کہ طلباء کی پڑھائی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جس پر سٹاف نے ان کی ہدایت کو عملی جامہ پہناتے ہوئے طلباء کے ساتھ یکسوئی سے محنت کی-اس طرح ان کی سرپرستی میں اساتذہ نے ایک سال تک جس انداز سے طلباء کو تیاری کروائی اس کا نتیجہ موجودہ میٹرک کا رزلٹ میں سب پر عیاں ہو گیاکہ ادارے کا نتیجہ 70 فیصد رہا-پرنسپل سردار محمد اشفاق خان کی سرپرستی میں اساتدہ کی عمدہ کارکردگی سے طلباء میں تعلیم حاصل کرنے کا شوق بڑھا اوربہتر پڑھائی کے نتیجے میں انہوں نے بہتر نتیجہ دیا-اہل علاقہ ملوٹ‘ بیس بگلہ‘ چناٹ‘ بھٹی شریف ‘غنی آباداورسارمنڈل نے ملوٹ کالج کے شاندار نتائج پر اساتذ ہ اور خاص کر پرنسپل سردار محمد اشفاق خان کی ذاتی کاوش کو سراہتے ہوئے تمام سٹاف کو مبارکباد پیش کی ہے-اہل علاقہ کے مطابق ایک سال کے اندرجس انداز سے سردار محمد اشفاق نے ادارے کی سرپرستی کی ہے اس سے قبل اس طرح کی کوشش دیکھنے میں نہیں آئی ورنہ آج تعلیمی ماحول اس سے بھی بہتر ہوتا-طلباء کے والدین کے مطابق ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ ہمیں سردار محمد اشفاق جیسا پرنسپل ملا جن کی کاوشوں سے ہمارے بچوں کا مستقبل روشن ہو رہا ہے-دیگر تعلیمی اداروں کو بھی اگر اس طرح کے سرپرست مل جائیں تو یقینا بچوں کی زندگیاں سنور جائیں گی-

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں