قائم مقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ اور سینئر جج سپریم کورٹ کا سنئیر صحافی، صدر مظفرآباد پریس کلب سلیم پروانہ اور ان کی بہن کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ہفتہ 6 جون 2020 15:55

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) قائم مقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل نے سنئیر صحافی،صدر مظفرآباد پریس کلب سلیم پروانہ اور ان کی بہن کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سلیم پروانہ نے ہمیشہ ریاستی مسائل کے حل کے لیے قلم کے ذریعہ آواز بلند کی۔ ان کی صحافتی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں