’’ہفتہ ایل او سی ‘‘،ڈپٹی کمشنر محمد شوکت خان یوسفزئی لائن آف کنٹرول کے متاثرین/ شہداء کے ورثاء کے پاس پہنچ گئے

لائن آف کنٹرول کے متاثرین/ شہداء کے ورثاء اور زخمیوں میں تحائف تقسیم کیئے ،مکینوں کے جملہ مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی ،متعدد مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کردیئے

پیر 1 نومبر 2021 22:33

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2021ء) ’’ہفتہ ایل او سی ‘‘کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد شوکت خان یوسفزئی لائن آف کنٹرول کے متاثرین/ شہداء کے ورثاء کے پاس پہنچ گئے ۔لائن آف کنٹرول کے متاثرین/ شہداء کے ورثاء اور زخمیوں میں تحائف تقسیم کیئے ،لائن آف کنٹرول کے مکینوں کے جملہ مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی متعدد مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کردیئے ۔

سکول، سڑک ، بینکرز ، آفات سماوی کے کیسز جلد یکسو کریں گئے ۔ لائن آف کنٹرول کے مکینوںکوتنہانہیں چھوڑیں گئے ۔ہفتہ ایل او سی کے دوران ضلع نیلم کے لائن آف کنٹرول کے مکین،متاثرین/ شہدائے کے ورثاء اور زخمیوںکے پاس جائیں گئے اوران کے مسائل سنیں گئے اور ترجیح بنیادو ں پر حل کرینگے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد شوکت خان یوسفزئی نے شہداء کے ورثاء سمیت لائن آف کنٹرول کے مکینوںکے جرات مندانہ اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

ہفتہ لائن آف کنٹرول ‘‘کے دوران اٹھ مقام کے نواحی علاقہ شینگاں کے مقام پرمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے شہداء ایل او سی کو خراج تحسین اور شہدائے کے ورثاء زخمیوں اور مکینوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایل او سی مکینوں کے لیے تحائف کمانڈنگ آفیسر سرفراز، ایس پی ساجد عمران، اسسٹنٹ کمشنر سید عمران عباس نقوی نے تقسیم کیئے ۔

تقریب میں ریڈکریسنٹ آزادکشمیر کے اہلکاران نے بھی شرکت کی ریڈکریسنٹ کے زیراہتمام فرسٹ ایڈ تربیتی پروگرام کو بھی ڈپٹی کمشنر نے سراہاہے ۔ ایل او سی کے متاثرین کے مسائل حل کرنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی سے محمد اختر ایوب کوفوکل پرسن نامزد کیاہے ایل او سی کے مکینوں کی کمیٹیوںکے نمائندگان محمد اختر ایوب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے رابطہ میں ہونگے ۔تقریب میں تحصیلدار اٹھ مقام سید یاسر بخاری ، شہداء کے ورثاء ، زخمیوں اور ایل او سی کے مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں