مظفرآباد کی تعمیر و ترقی اور شہر کی خوبصورتی کیلئے بھرپور وسائل مہیا کئے جائیں گے‘وزیر تعلیم

مظفرآباد کے شہریوں نے مسلم لیگ ن کے ساتھ جس محبت اور وابستگی کا ثبوت دیا اسکی مثال نہیں ملتی‘بیرسٹر افتخار علی گیلانی

جمعرات 11 جنوری 2018 15:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ دارالحکومت مظفرآباد کی تعمیر و ترقی اور شہر کی خوبصورتی کیلئے بھرپور وسائل مہیا کئے جائیں گے بلدیاتی ادارے شہریوں کی خدمت کیلئے محنت اور لگن سے کام کریں مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر کے دکھا رہے ہیں مظفرآباد کے شہریوں نے مسلم لیگ ن کے ساتھ جس محبت اور وابستگی کا ثبوت دیا اسکی مثال نہیں ملتی دارالحکومت کے عوام کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے دارالحکومت کی سڑکوں ، گلیوں بازاروں کی خوبصورتی کیلئے شہری اداروں کو بھرپور محنت کرنا ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالحکومت کے مختلف بازاروں کے دورہ کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر تعلیم نے شہریوں سے انکے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول ، مسلم لیگ ن کے رہنما ء ریاض زرگر، ارم قریشی و دیگرکارکنان کی بڑی تعدداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار علی گیلانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے قیام کے بعد دارالحکومت کے عوامی مسائل میں کمی واقع ہوئی ہے مظفرآباد کے عوام کو برابری کی بنیاد پر ترقی کے مواقع مل رہے ہیں دارالحکومت کی تعمیر و ترقی کیلئے موجودہ حکومت نے بھرپور وسائل مہیا کئے ہیںعوامی خواہشات کے مطابق تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتر کر دکھا رہے ہیں ماضی میں دارالحکومت کے عوام کو حکومتوں کی جانب سے سزا دی گئی گزشتہ حکومتوں کے دوران دارالحکومت مظفرآباد کو انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور میں عوام کی خدمت کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں جسکے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں -

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں