مظفرآباد ‘کوالٹی کنٹرول اینڈ ویٹس میئرز لیب کی جانب سے ضلع باغ کا بیس لائن سروے مکمل کر لیا گیا

منگل 22 جنوری 2019 15:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق کوالٹی کنٹرول اینڈ ویٹس میئرز لیب کی جانب سے ضلع باغ کا بیس لائن سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ سروے دو حصوں پر محیط تھا۔پہلا اوزان و پیمائش کے آلہ جات و پیمانہ جات اور دوسرا پٹرولیم کوالٹی کنٹرول سے متعلق تھا۔ اوزان و پیمائش کے آلہ جات و پیمانہ جات جس مفاد عامہ براہ راست جڑا ہوا ہے کے اعداد و شمار مرتب کرنے کے ساتھ پیمانہ جات کے زیر استعمال ہونے کا عرصہ کا تعین مقصود ہے جبکہ پٹرولیم کوالٹی کنٹرول کا مقصد وہ تمام پٹرولیم مصنوعات جو کہ عوام الناس کی زندگی سے براہ راست جڑی ہیں ( گیس ، پٹرول ، آئل ، لبریکینٹس ) کی کوالٹی کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کے کاروبار سے منسلک افراد کی صحیح تعداد میں نشاندہی کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ا س ضمن میں POL کوالٹی کنٹرول ویٹس اینڈ میئرز کے آفیسران راجہ کاشف لطیف (سینئر سائنٹفک آفیسر POLکوالٹی کنٹرول ) اور راجہ ارسلان پرویز (سینئر سائنٹفک آفیسرویٹس اینڈ میئرز)نے وزیر حکومت محترمہ نورین عارف کے ویژن کے مطابق ناظم تجارت ظفر کنٹھ کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام الناس کے معیار زندگی کی صحیح عکاسی اور حکومت کے گڈ گورننس کے مشن کے مطابق سروے کا انعقاد یقینی بنایا ۔

دوران سروے عوام الناس کی جانب سے بھرپور پذیرائی دیکھنے میں آئی ہے اور سروے ٹیم کو سدھن گلی ،بیر پانی ، ملوٹ ، ارجہ ، دھیرکوٹ ، اور دیگر جگہوں پر روک کر شکایات درج کروائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تاجر تنظیموں کے نمائندے طارق محمود اور نثار احمد کے علاوہ سول سوسائٹی نے بھی سروے ٹیم کو سراہتے ہوئے وزیر حکومت محترمہ نورین عارف کو خراج تحسین پیش کیا اور عوام الناس کی بہتری کی جانب اس سروے کو اہم گردانتے ہوئے مطالبہ کیا ۔ اس طرح کے سروے کے نتیجہ میں اصلاحات نافذ ہونا خوش آئیند اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں