آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ‘مسودات قوانین کو اتفاق رائے و ترامیم کے ساتھ منظور کر لیاگیا

جمعہ 19 اپریل 2019 13:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا اجلاس جُمعہ کے روز سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک و نعت شریف اور وقفہء سوالات کے بعد چیئر مین مجلس منتخبہ وزیر اطلاعات و سیاحت مشتاق احمد منہاس اور چوہدری شہزاد محمود وزیر اے کے ایم آئی ڈی سی چیئر مین مجلس منتخبہ نے مجالس کی رپورٹس ایوان میں پیش کیں۔

وزیر قانون و پارلیمانی امور سردار فاروق احمد طاہر نے مسودات قانون دی آزاد جموں اینڈ کشمیر ٹورازم پروموشن آرڈیننس2019ء اور دی آزاد جموں اینڈ کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ترمیمی) ایکٹ2018ء کی منظوری کے لیئے ایوان میں رپورٹ پیش کی۔ ایوان نے ہر دو مسودات قوانین کو اتفاق رائے و ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا۔

(جاری ہے)

سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا کہ کمیٹیز توڑ دی گئی تھیں ، قانونی سقم موجود ہے وزیر قانون و پارلیمانی امور اس کو دیکھ لیں۔

رپورٹ پیش کر لیں۔ وزیر برقیات راجہ نثار احمد نے بھی مجالس کے حوالے سے وضاحت کی۔ اپوزیشن کے ممبر اسمبلی عبدالماجد خان نے کہا کہ ایوان کا اجلاس دن پُورے کرنے کے لیئے نہیں بلکہ بزنس کے حوالے سے ہونا چاہیئے، میرے بیشتر سوالات ابھی تک شامل نہیں ہوئے۔ سپیکر اسمبلی نے کہا کہ آپ کے سوالات ضرور شامل ہونگے۔ سپیکر اسمبلی نے اجلاس منگل 23اپریل صبح 10بجے تک ملتوی کر دیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں