چیئرمین آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کمیٹی کا اجلاس 10مارچ2020ء سے طلب کر لیا

بدھ 26 فروری 2020 16:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) چیئرمین آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کمیٹی کا اجلاس 10مارچ2020ء سے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

پی اے سی / اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق10تا 11مارچ 2020ء محکمہ تعلیم سکولز ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری نسواں(بقیہ حصہ)12 مارچ محکمہ تعلیم سکولز ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری مردانہ (بقیہ حصہ)13 مارچ محکمہ تعلیم کالجز (ہائیر ایجوکیشن) معہ سیکرٹریٹ اور مورخہ 6اپریل2020ئ بورڈ آف ریونیو محکمہ مال (مظفرآباد ڈویژن)7اپریل محکمہ مال (میرپور ڈویژن) 8 اپریل محکمہ سیاحت معہ سیکرٹریٹ و محکمہ پبلک سروس کمیشن9اپریل محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی مظفرآباد ڈویژن(بقیہ حصہ) بوقت10بجے دن تا04بجے دن کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

جُملہ متعلقین کو مقررہ وقت پر اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے نیز پرنسپل اکائونٹنگ آفیسران ہر طرح سے مکمل ورکنگ پیپر اجلاس کے انعقاد سے 15ایام قبل سیکرٹریٹ پبلک اکائونٹس کو ارسال کرنے کا اہتمام کریں۔ علاوہ ازیں مقررہ تاریخ اور وقت پر محکمانہ ملٹی میڈیا بریفنگ کا بھی اہتما م کیا جائے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں