وزیراعظم آزاد کشمیر کی محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لئے حفاظتی سامان مہیا کرنے کی ہدایت

بدھ 8 اپریل 2020 01:36

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ جہاں سے بھی ممکن ہو سکے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لیئے حفاظتی سامان مہیا کیا جائے اس کے لیئے تمام تر وسائل دستیاب ہیں جو لوگ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کا علاج کریں گے پہلی ترجیح انکی حفاظت ہے۔

وزیر اعظم اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار علی گیلانی،سیکرٹری مالیات،پرنسپل سیکرٹری ودیگر نے شرکت کی۔وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے کہا کہ آزادکشمیر میں میرپور،مظفرآباد کے مقام پرکورونا ٹیسٹنگ لیب کام کر رہی ہیں جبکہ راولاکوٹ میں لیباری کی تنصیب کی جا رہی ہے کوٹلی لیب کا سامان جلد کوٹلی پہنچایا جائے گا جس کی تنصیب کیلئے ٹھیکیدار سے رابطہ کیا ہے امید ہے کہ جلد از جلد وہاں بھی لیب کام کرنا شروع کرے گی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں