عوام کو سہولیات دینے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، کمشنر پونچھ ڈویژن

بدھ 11 مئی 2022 20:27

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) کمشنر پونچھ ڈویژن عنصر یعقوب نے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات دینے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، ضلع باغ میں تجاوزات کا خاتمہ ، پرائس کنٹرول ، سرکاری رقومات کی ریکوری سمیت دیگر امور کی انجام دہی جلد از جلد کی جاے ، عوا می مفاد اور مفاد سرکار کے لیے کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

سڑکات کے کنارے دیواروں پر وال چاکنگ فوری طور مٹائی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جاے کہ آئندہ سڑکات کی دیواروں پر وال چاکنگ نہ کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دورہ باغ کے موقع پر محکمہ مال کے جائزہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد صابر مغل ، ایس پی مرزا شوکت ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تصور کاظمی ، ایکسین شاہرات سردار ندیم سرور ، ایکسین پبلک ہیلتھ افتخار خلجی ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سردار محمد پرویز خان ، اسسٹنٹ کمشنر باغ بینش جرال ، اسسٹنٹ کمشنر ہاڑی گہل سید آصف گردیزی ، اسسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ عثمان صارم ، مال آفسروحید اسلم ، تحصیلدار باغ چوہدری محمد بشارت ،تحصیلدار ہاڑی گہل سبیل منہاس ، جمیل خان ، ریحان شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آفیسران پرائس کنٹرول کے لیے بازاروں کا روزانہ کی بنیاد پر ویزٹ کریں اور عوامی شکایات کے مطابق کاروائی کریں جہاں پر بھی مقررہ ریٹس سے زائد پر اشیاء فروخت ہو رہی ہوں فوری کاروائی کی جائے ، انہوں نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی جہاں پر بھی غیر قانونی قبضہ جات ہیں فوری طور پر وہاں پر زمینیں واگزار کروائی جائیں ، اس موقع پر کمشنر پونچھ کو جمعبندی ، ریونیو کیسیز ، کریمنل کیسیز ، ریکوری سرکاری رقومات ، پراگریس خاتمہ تجاوزات ، پراگریس حصول اراضی سمیت دیگر امور پر بریفنگ بھی دی گئی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام امور پر مزید تیزی کیساتھ کام کرنے کی ہدایات جاری کیں ، کمشنر پونچھ کو ایکسین شاہرات کیطرف سے بتایا گیا کہ سیاحوں کی سہولیات کے لیے تین بڑے بینرز کوہالہ ، ارجہ اور باغ مین پل پر نصب کیے جا رہے ہیں جن سے سیاحوں کو لوکیشن اور فاصلے سمیت دیگر ضروری معلومات مل سکیں گی ، عنصر یعقوب نے کہا کہ انتظامیہ عوام کی سہولت کو مد نظر رکھ کر عوامی مفاد میں اقدامات اٹھائے تا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آ سکیں ۔

\378

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں