آزادکشمیر ایک پرامن خطہ ہے اس میں امن و امان کی صورتحال بحال رکھنا اداروں کی ذمہ داری ہے،راجہ فاتح محمود کیانی

جمعرات 9 مئی 2024 17:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر راجہ فاتح محمود کیانی نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر ایک پرامن خطہ ہے اس میں امن و امان کی صورتحال بحال رکھنا اداروں کی ذمہ داری ہے حکومت آزاد۔جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ ایکشن کمیٹی کو بھی اپنے تمام مطالبات پر غور کرنا چاہیے ہم کسی کو بھی عوامی مسائل پر سیاست چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے حکومت آزاد جموں وکشمیر کو مشورہ دیا کہ وہ عوامی ایکشن کمیٹیز سے مل بیٹھ کر تمام تر مسائل کا حل نکالے مجھے پوری امید ہے ٹیبل ٹاک سے مسائل حل جائیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بھارت نے اگر آزاد جموں وکشمیر کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم اس کی آنکھیں نوچ لیں گے ہمیں اپنی سیاست سے زیادہ پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کی سلامتی عزیز ہے بھارت کسی بھی خام خیالی میں نا رہے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا بخوبی جانتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت ہم سب سے بغیر کسی فائدہ کے مل جل کر چلنے اور تمام تر مسائل کا حل مل جل کر نکالنے کا ہے عوامی ایکشن کمیٹی کے اندر بھی حکومت آزاد جموں وکشمیر کی طرح سینئر،بزرگ،زیرک اور جاندار شخصیات موجود ہیں ہمیں اپنی صفوں کے اندر اتحاد واتفاق رکھنا ہو گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں